ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل جامعہ اسلامیہ کی اگلی میعاد کے لئے نئے عہدیداران کاانتخاب : مولوی عبدالعلیم قاسمی پھر ایکبار صدر منتخب

بھٹکل جامعہ اسلامیہ کی اگلی میعاد کے لئے نئے عہدیداران کاانتخاب : مولوی عبدالعلیم قاسمی پھر ایکبار صدر منتخب

Thu, 30 Dec 2021 19:17:35    S.O. News Service

بھٹکل:30؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل کی مشہور دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ  بھٹکل کی مجلسِ شوریٰ نے اپنی نشست میں اگلے پانچ سالوں یعنی 2021تا 2025 تک کی میعاد کےلئے نئےعہدیداران  اور مجلس عاملہ کا انتخاب کیا ہے جس میں پھر ایک بار مولوی عبدالعلیم قاسمی  صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ ناظم کے طور پر مولانا محمد طلحہ رکن الدین ندوی کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

جامعہ اسلامیہ کے ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق نئے عہدیداران کے نام یہ ہیں :

صدر: مولوی عبدالعلیم قاسمی          

نائب صدراول: جناب محمد شفیع شاہ بندری

نائب صدردوم: جناب عبدالحمید دامودی

ناظم : مولانا محمد طلحہ رکن الدین ندوی

نائب ناظم: جناب خلیل الرحمن منیری

خازن: جناب محتشم عبدالرحمن جان

محاسب: مولانا محمد الیاس جاکٹی ندوی


Share: